پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

148

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو 83 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ 5واں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔