نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

168

ویلنگٹن (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے گلین فلپس اور ٹوڈ ایسٹل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا، اس کے علاوہ کولن منرو، جارج وورکر، ہنری نیکولز اور میٹ ہنری بھی اپ ڈیٹ کئے گئے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ نیوزی لینڈ سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ اے اور بھارت اے کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے بعد ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈز کو اپ ڈیٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے بھارت اے کے خلاف سیریز کھیلنے والی نیوزی لینڈ اے ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو سینئر ٹیم میں شامل کرنے کی غرض سے دورہ بھارت کیلئے صرف 9 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رکھا تھا تاہم اب کیوی سلیکٹرز نے اسکواڈز کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، وکٹ کیپر بلے باز گلین فلپس اور لیگ ا سپنر ٹوڈ ایسٹل کو بھی ٹیم میں طلب کر لیا گیا ، ایسٹل ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی جبکہ فلپس ٹی ٹوئنٹی میں کیوی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کر چکے ہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کرنا ہے، روز ٹیلر اور جارج ووکر ون ڈے سیریز کے بعد واپس وطن لوٹ جائیں گے اور ان کی جگہ لیگ ا سپنر ایش سودی اور ٹام بروس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔
اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ہنری نیکولز، ایڈم ملن، کولن منرو، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر اور جارج وورکر پر مشتمل ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صرف ٹیلر اور وورکر کی جگہ سودی اور ٹام بروس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔