بھارت کا پاکستانی خاتون کو جگرکی پیوند کاری کے لیے ویزا جاری کرنے کا اعلان

289

نئی دلی(صباح نیوز)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے جگرکی پیوندکاری کے لیے پاکستانی خاتون فرزانہ اعجاز کو ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیصل آبادکے رہائشی محمد محسن نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پررابطہ کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ان کی عزیزہ جو جگرکی بیماری میں مبتلا ہیں کو بھارت میں جگرکی پیوندکاری کے لیے انسانی ہمدری کی بنیاد پر میڈیکل ویزا جاری کیا جائے۔ محمد محسن کی درخواست پرانسانی ہمدری کے تحت غورکرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستانی خاتون کو بھارت میں جگرکی پیوندکاری کے لیے ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔