ناظم آباد میں پل ختم کرنے سے سڑک پار کرنا مشکل ہوگیا

118

میں نے پہلے بھی کئی بار اس موضوع پر لکھا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا، میں ناظم آباد نمبر 3 میں رہائش پزیر ہوں، ہمارے بچے پوائنٹ کے ذریعے یونیورسٹی جاتے ہیں مگر 6 نمبر کا پل ختم کردیا گیا ہے اور مین روڈ پر ٹریفک بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بچے اسے بہت مشکل سے پار کرپاتے ہیں، کچھ اسکولوں کے بچے بھی ہیں جو 4 نمبر سے 3 نمبر آتے ہیں یہ سب ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کی جان کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ جو بچے اور شہری 4 نمبر روڈ کراس کرکے آتے ہیں ان کی سہولت کے لیے سگنل بنائے جائیں یا پھر کراسنگ کا کوئی صحیح نظام کیا جائے۔
سعدیہ ندیم