صفائی کا انتظام اپنی مدد آپ کے تحت کریں

1114

الحمدللہ ہم امت مسلمہ ہیں، ہمارا ہر عمل عبادت ہے، یعنی ہم جو صفائی اپنے گھروں اور محلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی ایمان کا حصہ ہے۔ ہر شخص اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے میں تندہی سے کام لیتا ہے اور یہی صفائی اگر ہم محلے کی بھی رکھیں تو اس محلے کا اعلیٰ ذوق گلی سے نظر آئے گا، جس طرح ہم اپنے بدن کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنے ماحول کی صفائی پر بھی توجہ دینی چاہیے کیوں کہ بدن اور گھر کی صفائی، محلے کی صفائی سے مشروط ہے۔ باہر کی گندگی گھروں میں ضرور آتی ہے چاہے وہ اخلاق کی گندگی ہو یا کوڑے کرکٹ اور کچرے میں پلنے والے جراثیم۔
ہر کام خودبخود نہیں ہوتا، ہر کام کو پلاننگ کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، اگر ہم محلے کی ایک کمیٹی بنائیں اور اس کا نگران، ذمے دار کسی ایک فرد کو بنادیں، اہل محلہ ان سے تعاون کریں تو یہ کام بہت آسان ہوجائے، سب مل کر چندہ جمع کریں اور جمعدار کا انتظام کریں، ہر شخص اپنے گھر کا کچرا باہر پھینکنے سے گریز کرے، تھوڑی سی توجہ ہمیں ہزار بیماریوں سے بچا سکتی ہے، یہی عمل ہم اپنے محلے سے نکل کر اپنے علاقے اور اپنے علاقے سے شہر تک بڑھاسکتے ہیں۔
روبینہ ہاشم، ناگن چورنگی، فائزہ ایونیو فلیٹس