کراچی میں صفائی کا فقدان

159

اتفاق سے میرا پنجاب اور خیبرپختونخوا گھومنے جانا ہوا وہاں میں نے کہیں بھی کچرے کا ڈھیر اور ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور لاقانونیت کا وہ راج نہیں دیکھا جو کراچی میں نظر آرہا ہے۔ ہر چھوٹی بڑی سڑک موہنجودڑو کا نقشہ پیش کررہی ہے اور ہر گلی برساتی نالے کا نظارہ پیش کررہی ہے، ہر چند قدم پر کچرے کا ڈھیر منہ چڑا رہا ہے، کراچی کی تو یہ حالت ہے کہ جیسے کوئی اس کا پُرسان حال ہی نہیں ہے، کراچی کے عوام کی اپیل ہے کہ ہر شعبے سے متعلق ذمے دار اپنی ذمے داری ادا کریں۔ صفائی اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست کیا جانا چاہیے۔ سڑکوں کی مرمت کروائی جائے، ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کروائی جائے تا کہ جو شہر میں بدنظمی اور انتشار پھیلا ہوا ہے اس میں بہتری آئے۔
وجیہہ کوکب، ناظم آباد