پاکستان کا سب سے اہم تجارتی شہر کراچی جو گندگی کا ڈھیر نظر آتا ہے اور ٹوٹی سڑکیں اور سیوریج کے کھلے گٹروں کا اُبلتا سیلاب ہمارے بلدیاتی ادارے کی ذمے داری پوری نہ کرنا ہے، جس کی وجہ سے گلی محلے کچروں کا ڈھیر نظر آتے ہیں۔ روز بروز کراچی شہر برباد ہوتا جارہا ہے اس کا کوئی والی وارث ہے کہ نہیں؟ خدارا کراچی کو برباد ہونے سے بچائیں۔ حکومت کی طرف سے صفائی کی مہم چلائی جائے اور ہم سب اس میں حصہ لیں اور اپنے شہر کو صاف کریں۔
شمیم اخلاص