ماتمی مجلس کی تیاری کریں

129

حیا علی اداکارہ نے ہم ٹی وی چینل پر اپنے بے حیائی کے منہ زور اور بے لگام گھوڑے کو عریانیت کی ایڑ لگاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ ’’مس ورلڈ‘‘ اس دفعہ پاکستان سے ہو۔ اُن کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم ٹی وی نے ’’مس پاکستان‘‘ کے نام سے دبئی میں ایک فیشن شو جاری کر رکھا ہے جہاں ’’مس ویٹ‘‘ سے منتخب لڑکیاں لے جائی جائیں گی اور آخر میں منتخب لڑکی ’’مس ورلڈ‘‘ میں شرکت کرے گی۔ اگر ارباب اقتدار کو آپس کی چپقلش سے فرصت ہوگئی ہو تو ایک مشرکہ ماتمی معاشرتی مجلس کی تیاریاں شروع کردیں جو اس بے حیائی کے پروگرام کی وجہ سے بپا ہوگی۔ میری درخواست ہے کہ ہم ٹی وی کے اس حیا سوز پروگرام کے بے حیا اور منہ زور گھوڑے کو اسلامی حیا کی لگام ڈال کر بند کیا جائے اور معاشرے میں بے حیائی کے فروغ کا پرچار بند کیا جائے۔ اللہ اور اس کے نبیؐ کا فرمان ہے کہ اگر تم حیا نہ کرو تو جو جی چاہے کرو۔
سلمیٰ معین، روزینہ علیم، کراچی