اداروں کو درست کیا جائے

188

حکومتی اداروں میں کہیں بھی کوئی نظام نظر نہیں آتا جہاں عوام کی سُنی جائے۔ خصوصاً غریب کی، آج ہمارے سارے اداروں کی حالت بری ہوتی جارہی ہے، ہر طرح کی غفلت کا شکار ہیں، اور ان اداروں میں گھپلے تو الگ ہیں۔ گزارش ہے کہ حکمران ماتحتوں پر کڑی نظر رکھیں، انہیں فرائض یا کاموں کو پوری ذمے داریوں کے ساتھ کرنے کا احساس دلائیں۔ ناقص کارکردگی کا دھبہ جو پڑ گیا ہے اسے ختم کرنے کا بھرپور احساس دلائیں۔
سائرہ بانو، کورنگی ضلع بن قاسم