کراچی ہی گندا کیوں ہے

131

کراچی میں ہر جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں۔ پنجاب، ایبٹ آباد، پشاور، سارا ملک صاف ہے، معلوم نہیں کراچی میں داخل ہوتے ہی کچرے کے ڈھیر منہ چڑا رہے ہوتے ہیں، بجٹ میں صفائی کے بہت پیسے رکھے جاتے ہیں وہ روپیہ کہاں جاتا ہے، گٹر بھرے پڑے ہیں، بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں۔ خدارا عوام پر رحم کریں، مہنگائی پھر بیماری عوام پر رحم کریں، صفائی کا انتظام کروائیں۔
نسرین، ناظم آباد