20اکتوبر کو ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت منایا جائے گا،سید عارف شیرازی

211

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی ) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر 20 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میںیوم تحفظ ختم نبوت منا یا جا رہا ہے ۔اس دن تمام بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں ہوں گی ٗ جلوس نکالے جائیں گے اور مظاہرے ہوں گے۔اس دن کی مناسبت سے راولپنڈی کینٹ میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔اس مظاہرے میں مختلف دینی و سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے عہدیداران بھی شریک ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودیؒ بلڈنگ میں زونل اُمرا کے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر ڈاکٹر محمد کمال نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس میں دعوتی ٗتنظیمی اور تربیتی امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر زونل اُمر نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں ۔ اجلاس میں20 اکتوبر یوم تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے نائب امیرضلع سید عزیر حامد کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔جس میں جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ٗ نائب امیر رضوا ن احمد ٗامیر جماعت اسلامی پی پی 9 محمد مشتاق انجم اور امیر جماعت اسلامی پی پی 10 ظفر یاسین شامل ہیں ۔