راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کا ماہانہ تنظیمی اجلاس امیرضلع شمس الرحمن سواتی کی زیرصدارت ضلعی دفتربالمقابل ہائیکورٹ جی ٹی روڈ منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی ،تربیتی ،سیاسی امور اورجے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کاجائزہ لے کرآئندہ کیلیے پلاننگ کی گئی۔ اس موقع پر طے کیا گیا کہ ماہ نومبرکے دوران ضلع بھرمیں تربیتی اجتماعات منعقد ہوں گے ۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ کہ ختم نبوت قوانین ہمارادینی غیرت کا مسئلہ ہے قوم بیدارہے اور اس پر کسی کوشب خون کی اجازت نہیں دیں گے ، نوازشریف کی جانب سے آئین سے ختم نبوت کے حلف کے خاتمے کی رپورٹ کوچھپانا اورملوث عناصرکوبچانے پرہمیں شدید تشویش ہے۔ ملوث عناصر کو فی الفور منظر عام پر لاکران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء کی جانب سے قادیانیوں کی حمایت سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ان کو فی الفوربرطرف کیا جائے ۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری راجا محمد جواد،نائب امرائے ضلع ظفرالحسن جوئیہ،امتیازعلی اسلم اورڈپٹی جنرل سیکرٹری سردارتفہیم اعظم سمیت دیگرذمے داران نے بھی شرکت کی۔