اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی وسیاسی اور جمہوری جماعت ہے ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑ ی تعداد بھی موجود ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری رخ اور سوچ دی جائے ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ اس سلسلے میں نوجوانوں کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے، جماعت اسلامی اسلام آباد نے ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی مر احلہ وار انٹرا پارٹی یو تھ الیکشن کروانے کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے کے دوسرے مر حلے میں اسلام آباد کی آٹھ یو نین کونسلوں میں29اکتوبر کو انٹرا پا رٹی الیکشن کروائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے آئی انٹر پارٹی الیکشن کے اُمیدواران سے کاغذات نامزدگی وصول کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر جے آئی یو تھ ونگ اسلام آباد کے صدرچو دھری طارق گجر ، محمد سفیان عباسی اور دیگر بھی موجو د تھے ۔ زبیر فارو ق خان نے کہاجے آئی یوتھ نے ایک ایسے موقع پر نوجوانوں کو پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ان کی مثبت سمت رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جب چاروں طرف سے مایوسیوں کی باتیں کی جارہی ہیں اور ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت نوجوان نسل کو مادیت ، بے مقصد یت اور بے راہ روی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا ان الیکشنز میں حصہ لینے کے لیے پچیس ہزار نوجوانوں کی ممبر شپ کی گئی ہے جو اپنے ووٹ کے ذریعے آٹھ یونین کونسلوں میں 224یوتھ لیڈر منتخب کر یں اس طرح دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن تک اسلام آباد کے ڈھائی لاکھ نو جوانوں کو ایک منظم انداز میں جماعت اسلامی یو تھ ونگ کا حصہ بنایا جا ئے گا ۔