عمران خان کا الیکشن کمیشن پر سیاسی انتقام کا الزام، وارنٹ چیلنج

156

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر سیاسی انتقام کا الزام لگاتے ہوئے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ بابر اعوان کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین نے الیکشن کمیشن پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی اور اختیارات سے تجاوز کیا۔ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور اکبر ایس بابر کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔