بجلی چوری روکنے کیلیے سم والے میٹرز لگانے کا تجربہ ناکام

179

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کیلیے سم والے میٹرز لگانے کا تجربہ ناکام رہا۔سبزی منڈی ماڈل فیڈر پرلائن لاسز 27 فیصد تک پہنچ گئے۔لیسکو نے لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کیلیے تجرباتی طور پر انگوری باغ ڈویژن کے فیڈر سبزی منڈی کو ماڈل فیڈر قرار دیا۔سبزی منڈی فیڈرکے تمام صارفین کے سم والے میٹرز لگائے گئے ،سم والے میٹرز سے میٹر ریڈر کے بغیر ریڈنگ موصول ہوتی رہی جبکہ ٹرانسفارمرز پر بھی میٹرز نصب کیے گئے مگر اس کا بھی کوئی فائدہ نہ ہو سکا۔سبزی منڈی فیڈر پر لائن لاسز 27 فیصد تک پہنچ گئے ، لیسکو نے لاسز زیادہ ہونے پر متعلقہ ایل ایس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔