آسٹیوپروسس کے مریضوں کیلئے چند احتیاطی تدابیر ڈاکٹر امین بیگ

264

ریڑھ کی ہڈی پر اچانک دبائو ڈالنے سے گریز کریں‘ خصوصاً آگے جھک کر وزن اٹھانے سے احتیاط کریں۔
جب زمین سے کچھ اٹھانا ہوتو اپنی کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے گھٹنوں کے بل جھک کر اٹھائیں اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر آرام سے بستر بچھائیں۔
اچانک پہلو بدلتے وقت احتیاط کریں خصوصاً جب بستر سے اٹھیں‘ اپنی استطاعت کے مطابق پہلو بدلنا سیکھیں۔
بھاری اشیا مثلاً سوٹ کیس یا وزنی سامان اٹھانے سے گریز کریں۔
اپنے گرنے یا پھسلنے کے خطرے کو کم کیجیے، ان تمام باتوں کا خیال رکھیے جو گرنے یا پھسلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
اپنی نظر کا معائنہ پابندی سے کرائیں‘چلنے پھرنے کے راستے کو صاف رکھیے تاکہ کسی چیز سے ٹکرا کر گرنے کا خدشہ نہ ہو۔
ایسے پائیدان یا چھوٹے قالین ہٹا دیں جن سے پھسلنے کا خطرہ ہو۔
ایسے جوتے پہنیں جو آپ کے پیروں کی حفاظت کریں اور پھسلنے سے بچیں۔
ڈھلوان والے راستوں پر چلنے سے احتراز کریں۔
گیلے فرش پر احتیاط سے چلیں خصوصاً باتھ روم میں خاص خیال رکھیں۔
بستر اور کرسی کی اونچائی اپنی ضرورت کے مطابق رکھیں۔
باتھ روم میں ہینڈل اور نہانے کے لیے سیٹ کا استعمال کر یں۔