مستونگ :بم دھما کے میں 15سے زائد افراد زخمی ، 2کی حا لت تشویش نا ک

124

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)مستونگ کے مرکزی بازار میں دستی بم حملے میں15 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ ضلع مستونگ میں مرکزی بازار کے علاقے سلطان شہید چوک پر نامعلوم افراد نے اس وقت دستی بم پھینکا جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف یا گزر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال مستونگ اور نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ پہنچایا گیا ۔ 2 زخمیوں کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔