ایبٹ آباد:آرمی چیف نے جنرل زاہد حمید کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگا دیے

288

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل سینٹر کا دورہ، سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کو کرنل کمانڈنٹ میڈیکل کور کے بیج لگائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، میڈیکل سینٹر کے دورے کے موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا میڈیکل کور پاک فوج اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرتی ہے ، دہشٹ گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے بچاؤ میں میڈیکل کور کا کردار لائق تحسین ہے ۔آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کو کرنل کمانڈنٹ میڈیکل کور کے بیج لگانے کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ممتاز سکھیرا بھی موجود تھے۔