گوادر،شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ،ملزم گرفتار

150

گوادر (نمائندہ جسارت ) نگور میں شو ہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ قاتل شو ہر گرفتار۔ گزشتہ شب گوادر کے نواحی علاقے گنجی نگور میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا یا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔واقعہ کے بعد قاتل شو ہر روپوش ہوگیا لیکن پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا نام نیاز ولد شیر محمد بتا یا گیا ہے جس کے خلاف قتل عمد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔