گوادر ،بجلی کے تار گرنے سے گاڑی تباہ ،جانی نقصان نہیں ہوا

184

گوادر (نمائندہ جسارت ) بجلی کی تار گرنے سے گاڑی تباہ۔ جانی نقصان نہیں ہوا ۔گزشتہ شب نیا آباد گوادر کے علاقے میں مین ٹرانسمیشن لائن کے تار ٹوٹ کر وہاں کھڑی ایک گاڑی پر گر ے جس سے گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گوادر میں بجلی کے بو سیدہ تاروں کو گرنا معمول بن چکا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی بجلی کے تار گر تے رہے ہیں مگر اس طرف کیسکو کے حکام اپنی توجہ مرکوز کر نے پر ناکام ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ شہر بھر میں طو یل عرصہ سے بجلی کی بچھائی گئی تاریں بو سید ہ اور ناکارہ ہوچکی ہیں جس سے بجلی کی ترسیل بھی متاثر ہے اورآئے روز صارفین کو بجلی کی عدم سپلائی کا مسئلہ درپیش ہو تاہے اگر بو سید ہ تاروں کو تبد یل نہیں کیا گیا تو بہت بڑے حادثہ کے رونما ہونے کا خدشہ ہے ۔