**گوادر**

133

گوادر (نمائندہ جسارت ) ڈی سی اے کے صدر کے رویہ کی وجہ سے ضلع گوادر کی کرکٹ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ مصالحت کی ہر ممکن کوشش کی ۔ ڈی سی سی اے کے صدر نہ رویہ نہ بد لا۔ ڈی سی سی اے کے صدر کو ہٹانے کے لیے اب قانونی جنگ لڑیں گے ۔ گوادر کے سینئر کھلاڑ یوں اور کر کٹ کلبوں کے نمائندوں کی صحافیوں سے گفتگو۔ گوادر کے سینئر کھلاڑیوں اور مختلف کرکٹ کلبوں کے نمائندوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران ڈی سی ا ے کے صدر کے رویہ پر اپنی تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی اے کے موجودہ کابینہ کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ گوادر کی کرکٹ کی بہتری کیلیے اقدامات کر ے لیکن ڈی سی اے کے صدر کی ہٹ دھر می اور غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے گوادر کی کرکٹ کو نقصان پہنچنے کا اند یشہ ہے ڈی سی اے کے صدر نے پہلے غیر آئینی طر یقے سے کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جس پر ہم نے اعتراض اٹھائے مگر بعد میں ڈی سی اے کے صدر نے معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیا اور ڈپٹی کمشنر کے طلب کر نے پر ڈی سی اے کے صدر نے لیگ کرکٹ ٹور نامنٹ کو صحیح طریقے سے چلانے کی یقین دہانی کرائی لیکن بعد میں مکرگئے لیکن اس کے باوجود ہم نے اپنی مصالحت پسندانہ پا لیسی کو نہیں چھوڑا تاکہ صدر کی ہٹ دھرمی سے گوادر کی کرکٹ کو نقصان نہ پہنچے مگر ڈی سی اے گوادر کے صدر کا رویہ روز بروز سخت ہوتا جارہا ہے اور صدر موصوف نے شخصی حکمرانی قائم کی ہے کر کٹ کے معاملات میں نہ یہاں کے سینئر کھلا ڑیوں اور کر کٹ کے کلبوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے اور نہ ہی کر کٹ کو در پیش مسائل کے حل کیلیے جنرل باڈی اجلاس طلب کر رہا ہے جس سے کر کٹ کو نقصان پہنچنے کا اند یشہ ہے جبکہ اس ضمن میں اسپورٹس آ فیسر مکران کو بھی شکا یات گوش گزار کی گئی ہے جو آئند ہ چند دنوں میں یہاں آ کر ہمارے خدشات سنیں گے۔