کراچی(رپو رٹ:منیر عقیل انصاری) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و لندن کے آپس کے جھگڑے میں الجھے رہنے کے باعث بلد یہ عظمیٰ کراچی کے 6 اضلاع کی209 یو نین کمیٹیوں میں پو نے دو سال گز رنے کے با وجود بیشتر یوسیز میں ایک بھی اجلا س منعقد نہیں ہو سکا۔ شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجا ئے بلدیاتی نمائندے موجودہ سیاسی صورتحال سے پریشان ہیں، کئی چیئرمینز اور کونسلرز استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔ ابھی تک بلدیاتی نمائندے اپنی یونین کمیٹیوں میں تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع نہیں کروا سکے ہیں اور انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ یونین کمیٹیز کو بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی بلدیات کے زیر انتظام دیا گیا ہے، جب کہ ملیر اور ضلع غربی کی38 یونین کونسلز ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے زیر انتظام کام کر رہی ہیں۔ کراچی کی مختلف یو نین کمیٹیوں
میں یو سی چیئرمین کی جانب سے تا حال اجلاس نہ بلائے جانے پر گلستان جوہر کے ایک یو سی کونسلر نے اپنا نام نہ ظا ہر کر نے کی شرط پر جسارت کو بتا یا کہ ہما ری یونین کمیٹی میں بلدیاتی دور بحال ہونے کے بعد سے اب تک کوئی کام شروع نہیں ہو سکا ہے، عوام نے بلدیاتی سسٹم اور بلدیاتی نمائندوں سے جو امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں وہ پوری نہیں ہو پا رہی ہیں۔ اسی طرح حکمران جماعت کے بلدیاتی نمائندے بھی موجود ہ صورتحال سے پریشان نظر آتے ہیں
جب کہ اپوزیشن جماعتوں خصوصاً جما عت اسلامی کے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلر ز کو بلد یہ عظمیٰ کراچی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن نے پہلے ہی نظر انداز کر رکھا ہے اور انہیں کوئی فنڈ بھی نہیں جاری کیا جارہا۔ ضلع شرقی یوسی12 کے چیئر مین اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکا تی نے جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہما ری یو سی میں ہر ما ہ با قاعدگی سے اجلا س منعقد کیا جا تا ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں بھی عوام کی نما ئند گی کر تے ہو ئے ایوان میں میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کواپنی یو سی کے مسا ئل کے حوالے سے آگاہ کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی سسٹم کو بحال ہوئے پو نے دو سال ہو گئے ہیں مگر ابھی تک ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندے کراچی کی بیشتر یو سیزمیں تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع نہیں کروا سکے ہیں۔ یو سی میں اجلاس منعقد نہ ہو نے کے حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ولندن کے آپس کے جھگڑے میں الجھے رہنے کے باعث بیشتر یو نین کمیٹیوں میں آج تک ایک اجلا س بھی منعقد نہیں ہو سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن اورپاکستان کا جھگڑا عوام کا مسئلہ نہیں ہے ۔ شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو مینڈیٹ دیا ہے۔