آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

281

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سازش کے ذریعے کمزور کرنے والوں کو ناکام بنائیں گے جبکہ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھے (ن) لیگ کا ارسطو کہتے ہیں، پاکستان کے 20 کروڑ عوام ہی ارسطو ہیں کیونکہ جس صوبے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہاں کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا جبکہ عوام جانتے ہیں کہ سازشوں میں کون شریک ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے اور جو لوگ پاکستان کو سازش کے ذریعے کمزور کرنا چاہتے ہیں انہیں ناکام بنائیں گے جب کہ ہم پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنائیں گے۔