پیپلز پارٹی میں بطور سیاسی کارکن  کام جاری رکھوں گا‘ندیم افضل 

477

سانگلا ہل (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جنرل سیکرٹری شپ سے استعفا دینے والے ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی میں بطور سیاسی کارکن کام جاری رکھوں گا اور پارٹی سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بھائی سابق رکن صوبائی اسمبلی وسیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پارٹی عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا اس لیے استعفا دے دیا ہے۔