حب، پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی، 3 خواتین بازیاب، اغوا کار گرفتار

190

حب (آئی این پی) حب سٹی پولیس اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے3 مغوی خواتین کو بازیاب اور ایک اغوا کار رحیم بخش کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ڈی پی او لسبیلہ عبدالرؤف بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او حب سٹی محمد یوسف ریکی اور انچارج سی آئی اے لسبیلہ یار محمد کمانڈو نے مشترکہ کارروائی کرکے حب کے علاقے بھٹ آباد میں مکان سے 3 مغوی خواتین کو بازیاب کروا لیا ہے۔