کوئٹہ بم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوگئی

195

کوئٹہ(صباح نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس ٹرک پر بم دھماکے کے ایک اور زخمی کے دم توڑ جانے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق18اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس کو لے جانے والے ٹرک پر ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی محمد شریف بولان میڈیکل اسپتال کے برن آئی سی یو میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔