چیئرمین پیمرا کیا کررہے ہیں

284

ٹی وی پر جس طرح کے اشتہارات آرہے ہیں اس نے تو بے حیائی اور بے غیرتی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ عورت لباس پہن کر بھی عریاں نظر آتی ہے، عورت کے معنی چھپی ہوئی چیز ہوتی ہے لیکن اس کو تو اتنا ہی کھول کھول کر پیش کیا جارہا ہے، صرف چند ٹکوں کی خاطر دنیا کمانے کے لیے۔ خدارا ایسے اشتہارات پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ عورت کو نمود و نمائش کے طور پر پیش کرکے اللہ کے غضب کو آواز دے رہے ہیں، اس لیے آج ہر طرف سے بے سکون اور خوف میں مبتلا ہیں اور اللہ کے عذاب میں گھرے ہوئے ہیں۔ ڈرامے اور اشتہارات انتہائی بے ہودہ اور عریاں ہوگئے ہیں جو ہمارے ملک کی عزت اور بقا کے لیے بہت بُرا ہے اور ہمارے ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔ چیئرمین پیمرا سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ دیں۔ پاکستان کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں، میڈیا کے ذریعے فحاشی اور بے حیائی پھیلائی جارہی ہے اور لوگوں کو دین سے دور کیا جارہا ہے، وہ ہماری نسلوں کو تباہ کررہا ہے۔ اللہ کا خوف کریں۔
کنیز منظور، ہما عظیم، صادقہ حامد، عالیہ حفیظ، ذکیہ وقار