یہ شیطان کے جال ہیں

238

حجاب اور حیا کے بارے میں جب حدود و قیود کی بات کی جاتی ہے تو اس پر کچھ لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ انسان کی آزادی پر قدغن ہے، یعنی فیشن حرام نہیں ہے ایسا فیشن جو حیا کے تقاضے پورے نہ کرتا ہو اور جو لباس ستر کو نہ ڈھکے وہ حرام ہے، اگر بات صرف قلبی جذبات اور روح کی ہے تو کیا ان عبادات کی ظاہری شکلوں کو ختم کردیا جائے پھر یہ کیسی نیک نیتی جو اعمال سے ظاہر نہیں ہوتی، دل میں پردہ اور سر سے پاؤں تک ’’بے پردہ‘‘ ہے۔ کالج یونیورسٹی میں جائیے اور دل کے پردے کے مظاہرے دیکھیے، آنکھ میں حیا ہے اور بے حیائی کے کاموں میں دن رات مصروف ہیں۔ فیس بک پر شریف گھرانوں کی لڑکیوں کی تصاویر اور اس کے نیچے سیکڑوں لائیک یہ کس کے حملے ہیں۔ اپنے خاندان کے شریف والدین کی دو بیٹیوں کی اکٹھی بنائی گئی سیلفی فیس بک پر دیکھی جس کے نیچے کسی نے لکھا تھا۔ two beauties اور باقی سب نے لائیک کیا۔ میرا دل کٹ کر رہ گیا کوئی بتادے ان سب beautes کو کہ یہ شیطان کے جال ہیں۔
نوا محمد حنیف، لیاری