حکومت کب ہوش میں آئے گی؟

108

برما میں مسلمانوں کے خلاف آپریشن روکنے کا آخری موقع ہے اگر آپریشن نہ روکا تو انتہائی خوفناک سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔ میانمر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس آنے کی اجازت دے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ برما کے بحران کو سنجیدہ نہیں لے رہے، آخر اس مسئلے کا حل کیسے نکلے گا، برما میں بری طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، آخر ان مظلوم مسلمانوں کا کیا قصور ہے اور کیوں ان کے حال پر رحم نہیں کیا جارہا، آخر کب حکومت ہوش میں آئے گی اور کب ان کی آہ و بکا کم ہوگی۔
منیزہ صادق، بلوچ کالونی، کراچی