درگزر کرنا اور خدمت انسانیت باعثِ مسرت

350

درگزر کرنا اور خدمت انسانیت
باعثِ مسرت

مطمئن اور خوش و خرم زندگی کیسے گزاری جائے؟ اس موضوع پر ایک غیر ملکی جریدے نے مختلف ماہرین نفسیات سے گفتگو کے بعد 8 طریقے بتائے ۔
1۔ ان نعمتوں کا شمار کیا جائے جو آپ کو حاصل ہیں ۔
2۔ لوگوں پر مہر بان رہا جائے۔
3۔ زندگی کا لطف اٹھایا جائے۔
4۔ اچھے مشورے دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جائے ۔
5۔ لوگوں کی غلطیوں کو معاف کیا جائے ۔
6۔ زیادہ سے زیادہ وقت اور توانائی خاندان اور احباب پر خرچ کی جائے ۔
7۔ زندگی کی مشکلات اور دبائو سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے ۔
8۔ خدا سے تعلق کو مضبوط کیا جائے ۔
نفسیات کے ماہرین کا کہنا تھا کہ لوگوں سے در گزر اور مہر بانی کا رویہ سب سے زیادہ خوشیاں دیتا ہے اور نوجوانون کو یہ سکھانا چاہیے کہ اسٹیٹس(مرتبے) پر زیادہ زور نہیں دینا چاہیے اور لوگوں کی خدمت پر زیادہ وقت اور توانائی خرچ کرنی چاہیے ۔