چاغی میں ٹریفک حادثہ‘ 7افراد جاں بحق‘25زخمی 

110

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع چاغی میں مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے۔ حادثہ چاغی کے علاقے دالبندین میں لاغاپ کے مقام پر پیش آیا۔ ایران سے سیب لیکر کوئٹہ جانیوالا ٹرالر ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنیو الی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔‘ جس سے بس میں سوار 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ25 زخمیوں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں دالبندین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔15 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے ۔