فریال جیم خانہ کی فیسٹول کرکٹ میچ میں فرینڈز سی سی کو شکست

320

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دشتیار کر کٹ فیسٹول میں فریال جمخانہ نے فرینڈز سی سی کو7 وکٹوں سے شکست دے دی ،فریال گراؤنڈ پر فرینڈز سی سی نے مقررہ اوورز میں 133رنز اسکور کیے،سرفرازنے 47،احسان نے25اور فہد نے 24رنز بنائے،شرجیل خان،منصور علی،اسامہ ملک ا ور ریاض خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں،جواب میں فریال جمخانہ نے مطلوبہ134رنز 15اوورز میں بنائے،اسامہ ملک نے 55،عدیل علی خان نے37اور ارحم نے 18رنز بنائے،میچ کے منصف عتیق صدیقی نے شاندار آل راؤنڈ پر فارمنس پر اسامہ ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا۔