متحدہ کے کرپٹ چیئرمین ڈی ایم سی کی پی ایس پی میں شمولیت متوقع

227

کراچی (رپو رٹ:منیر عقیل انصاری) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک منتخب ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین کا پاک سر زمین پا رٹی میں جلد شمولیت کا اعلان متو قع ہے۔ با خبرذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے3 منتخب ڈی ایم سی چیئرمین میں سے ایک چیئرمین نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر کا دورہ بھی کیا ہے اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں میں شمولیت کا فارمولا طے کیا جارہا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہوگا جب ایم کیو ایم کا کوئی منتخب ضلعی چیئرمین پی ایس پی میں شامل ہوگا۔ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ چیئرمین شہر کے مختلف مقامات پر بھی خفیہ ملاقاتیں کر چکا ہے اور حتمی فارمولا طے ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں سربراہ پی ایس پی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ
چیئرمین پر کرپشن ، اقربا پروری اور غیر قانونی اقدامات کے سنگین الزامات ہیں اور ان کے خلاف ہونے والی چہ مگوئیوں پر استعفا طلب کیے جانے اور اینٹی کرپشن و دیگر اداروں کی پکڑ سے بچنے کیلیے پارٹی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی شمولیت کے حوالے سے پی ایس پی رہنماؤں میں بھی دو رائے پائی جاتی ہیں ۔