پنجاب ،خیبر پختو نخوا اور وزیر ستان سمیت د یگر مقا مات پر زلزلے کے شدید جھٹکے 

339

کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک)ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات اسلام آ باد، مری،لاہور، قصور، حافظ آ باد،آزادکشمیر ،پشاور،ملا کنڈ،دیر بالا،لوئر دیر، مانسہرہ،بالا کوٹ،پارہ چنار، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، صوابی،مردان،خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، شمالی وزیر ستان سمیت ملک کے د یگر مقا مات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت5.9 ر یکارڈ کی گئی تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے زلزلے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 9جبکہ گہرائی 38کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،جس کا مرکز ہندوکش ریجن میں افغانستان تھا۔