لوگوں کو درست سمت کی جانب ترغیب دیں

152

دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا جہاں بحیثیت مسلمان اپنے مذہبی طریقے پر چلنے کی آزادی نہیں تھی، اب وہی سب کام آزاد ملک پاکستان میں سرعام ہورہے ہیں، تو پھر ساری قربانیوں کا کیا فائدہ، اللہ کی ہر نعمت رحمت ہے اس کو ہم صرف شیطان کے وسوسوں سے زحمت بناتے ہیں۔ ٹی وی کے یہی چینل جو آج گمراہی پھیلانے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں اگر بہتر طریقے سے اپنے پروگرامز میں دین کی سمجھ اور شعور کے ساتھ تمام دنیاوی معاملات کو پیش کریں تو بہت مثبت نتیجہ آئے گا۔ میری التجا ہے کہ خدارا اس نشریاتی ادارے کو صرف کاروبار نہ بنایا جائے بلکہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اچھی اور اصلاحی باتوں اور پروگرامز پیش کیے جائیں کہ لوگ اگر اس کی طرف راغب ہیں تو صحیح بات ان تک پہنچے۔
زاہدہ خاتون