معاشرے میں باحیا خاتون کا کردار

234

کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے مرد یا عورت دونوں کا کردار بہت اہم ہے، لیکن اگر عورت باحیا رہتے ہوئے کام کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ یہ کام ملک کے ساتھ اللہ کی رضا مندی کے لیے بھی کرتی ہے، اس لیے ملک کی ترقی کے لیے عورت کا با حیا ہونا بے حد ضروری ہے۔ عورت ماں، بیٹی، بہن اور کبھی بیوی کی صورت میں نظر آتی ہے، عورت ایک معاشرے میں مقدس مقام اور اہم کردار ایسے ادا کرتی ہے۔ اُستانی کی حیثیت سے ایک ننھے فرشتے کو قوم کا معمار بنا کر، سہیلی کی حیثیت سے اپنی دوست کو کوئی اچھی بات بتا کر، ماں کی حیثیت سے اپنی اولاد کو اسلام کی تعلیمات دے کر۔ اسی لیے بچوں کے ساتھ ساتھ عورت کو بھی قوم کا معمار سمجھا جاتا ہے۔
سیدہ ابیحہ مریم، عثمان پبلک اسکول