خواتین سے اپیل

117

ہمارے ہاں برانڈڈ سوٹ کی outlets پر جب سیل لگتی ہے تو خواتین کی اخلاقیات کہاں جا سوتی ہیں ہم اگر غور کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ اس طرح سے سیل کے دوران کپڑوں پر ٹوٹ پڑنا کہ نہ دوسروں کا خیال نہ اپنی فکر، ایک عجیب افراتفری، عجیب لوٹ کھسوٹ کہ بس سب کچھ میں ہی لے لوں۔ سب سے اچھی کلیکشن میری ہو، دوسرا کچھ نہ لے پائے، ایک انتہائی عجیب غیر اخلاقی کیفیت نظر آتی ہے جو ہمارے معاشرے میں لالچ، حرص، ہوس کو فروغ دے رہی ہے اور میری ان تمام خواتین سے گزارش ہے کہ خدارا کچھ تو سوچیں ہم وہ خواتین ہیں جو پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھتی ہیں، اس طریقے سے سیل پر ٹوٹ پڑنے سے گریز کریں۔
عروج تنویر، کراچی