ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں صفائی کا فقدان

122

ایڈمنسٹریشن سوسائٹی بلوچ کالونی کے لوگ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں صفائی کی صورت حال بہت ناقص ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ براہ کرم صفائی ستھرائی کی طرف توجہ دیں تا کہ علاقہ مکین اذیت کا شکار ہونے سے بچ جائیں۔
ماہرہ ثاقب، کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی