ٹی وی ڈرامے ہمارے کلچر سے مطابقت نہیں رکھتے

160

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، ڈراموں میں اسلامی سوچ کو ترویج دینا چاہیے، ڈراموں کو خاندانوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ کجا یہ کہ وہ خاندانی نظام پر ضرب لگا کر دشمنوں کے آلہ کار کا کردار ادا کرے۔ ڈراما ’’الف اللہ اور انسان‘‘ میں طوائف کلچر کو دکھایا جارہا ہے جو ہمارا کلچر نہیں ہے، رشتوں کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔ اشتہارات میں بھی اخلاقی ضابطے کا خیال رکھنا چاہیے۔ میری پمرا اور دیگر ذمے داران سے گزارش ہے کہ وہ ایسے ڈرامے پیش کریں جو اسلامی مزاج اور اخلاق سے ہم آہنگ ہوں جو خاندانی نظام اور باہم محبت اور اخوت کی فضا قائم کریں۔
اسما رئیس، فیڈرل بی ایریا، کراچی