پیمرا کہاں سورہا ہے

131

بے ہودہ اور کم لباس پر مشتمل ڈرامے اور اشتہارات ہمارے معاشرے پر بُری طرح اثر انداز ہورہے ہیں، اس پر ایک اور خرابی یہ کہ ڈراموں کی کہانیاں اتنی بے حیائی پر مبنی ہوتی ہیں کہ خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھتے ہوئے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ لگتا ہے میڈیا تو چاہتا ہی یہ ہے کہ ہمارا ایمان ہی ختم ہوجائے۔ اگر ہمارا ایمان ختم ہوگیا تو ہمارے پاس کیا بچے گا؟۔ ہمارا معاشرہ ہے تو ہماری ہی ذمے داری ہے‘ ہم اس خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ختم کروانے کی کوشش کریں۔ پتا نہیں پمرا کہاں سورہا ہے! غافل کیوں ہے، پمرا کو چاہیے کہ اپنے ڈراموں اور اشتہارات کو بے حیائی سے پاک کرے۔
ثروت کاظم، نارتھ کراچی