حکومت برما کے مسلمانوں کی فوری مدد کرے

174

برما کے مسلمانوں کی مدد کے لیے حکومت کیوں خاموش ہے، میانمر کی مدد اور حمایت کے لیے سب سے پہلے ترکی نے اپنا کردار ادا کیا اور آواز بلند کی اور مسلمان ملکوں سے اپیل کی آج ہم اور حکمران اپنے ٹھنڈے کمروں میں آرام سے ہیں، حکمرانوں ’’سنو‘‘ یہ بات یقینی ہے کہ اللہ کی رحمت ہمارے وہم و گمان سے بھی زیادہ وسیع ہے لیکن یہ بات بھی کبھی نہیں بھولنی چاہیے کہ اللہ کی پکڑ بھی نہایت سخت ہے، ہم اپنے بارے میں دھوکے میں مبتلا نہ رہیں، ہم خدا خوفی کے ضروری سبق کو بھولے ہوئے ہیں۔ میری حکمرانوں سے اپیل ہے کہ برما میں مسلمانوں پر بدھ مت کے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر فوری طور پر اقدام اُٹھایا جائے اور اُن کی مدد کی جائے۔
شبانہ عبدالجبار، ناظم آباد