کراچی میں ٹریفک جام کے مسائل

255

کراچی شہر میں ٹریفک کا مسئلہ بڑھتا ہی چلا جارہا ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے میں حکومت بہت ہی بُری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ تجاوزات اور سڑک کے کنارے پارکنگ، ٹھیلے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا ہے!! پیدل چلنے والوں کو فٹ پاتھ بھی میسر نہیں ہے، فاریہ چوک سے ہائی وے جانے والے روڈ کے دونوں طرف بڑے بڑے بجری کے ٹرک، بسیں اور سوزوکیاں پارک کی جانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے ہر جگہ ٹریفک جام ہوتا ہے۔
عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بلدیاتی حکومت تو موجود ہے لیکن وہ ہر وقت وسائل کی کمی ہی کا رونا روتے رہتے ہیں!! عوام کی طرف سے میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں کہ بلدیہ وسائل کی طلب سے زیادہ عوام کے مسائل حل کرنے کا انتظام کرے اور کم وسائل میں مسائل حل کرنے کی کوشش کرے!! ورنہ اپنا منصب چھوڑ دے!!
عائشہ بی، گلشن اقبال