پانی کے مسئلے کو نظر انداز کرنے کی غلطیاں

195

پاکستانی حکومت پانی کے انتہائی سنگین مسئلے کو مسلسل نظر انداز کرتی جارہی ہے۔ یہ مسئلہ 30 برس قبل ہنگامی بنیادوں پر حل طلب تھا۔ لیکن ہر حکومت اسے اگلی حکومت کے لیے چھوڑتی رہتی ہے، آج بھارت تیزی سے ڈیم بنارہا ہے لیکن پاکستانی حکمران صرف اور صرف اپنی کرسی کو سنبھالنے کی کوشش میں مگن ہیں۔ یہ بات سارا پاکستان جانتا ہے کہ بھارت 20 سال آگے کی منصوبہ بندی کرتا ہے جب کہ ہمارے حکمران صرف الیکشن کو سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کرتے ہیں، پھر ہر آنے والا حکمران دوسرے کے لیے کام چھوڑ کر چلا جاتا ہے، آخر کار اس کا انجام بڑا ہولناک نظر آرہا ہے، اگر ایسا ہوا تو پانی جیسا نازک اور حساس مسئلہ پھر کئی برس کے لیے لٹک جائے گا۔
منیزہ صادق، بلوچ کالونی کراچی