الیکشن سے پہلے

230

اس دفعہ الیکشن سے پہلے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام پارٹیاں الیکشن سے پہلے تو بہت دعوے کرتی ہیں کہ ہم اقتدار میں آئیں گے تو آپ کے تمام مسئلے مسائل حل کردیں گے مگر جب یہ اقتدار میں آجاتے ہیں تو تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ میری حکومت وقت سے گزارش ہے کہ اس دفعہ الیکشن سے پہلے تمام سڑکیں بنائی جائیں اور کراچی سے کچرا کنڈی صاف کی جائیں اور اگر الیکشن سے پہلے یہ کام ہوا تو ہم ووٹ ڈالیں گے ورنہ پھر ہم ووٹ نہیں ڈالیں گے، میں یہ اپیل کرتی ہوں عوام کی طرف سے کہ اس تجویز پر غور کیا جائے۔
بجلی، پانی کا تو رونا نہیں رو رہے مگر اس وقت کراچی کی سڑکیں بہت بری حالت میں ہیں اور گندگی کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں اور موت واقع ہوتی ہے، جیسے ڈینگی، چکن گونیا جیسی بڑی بیماریوں سے لڑتے ہوئے آخر وہ مر جاتا ہے۔ لہٰذا کراچی پر خصوصی طور پر توجہ دی جائے کہ کم از کم ووٹ دینے کے لیے عوام سکون سے آسکیں۔
محمودہ انیس