مخرب اخلاق فحش اشتہارات

172

ہم چیئرمین پمرا کی توجہ ٹی وی چینلوں پر دکھائے جانے والے مخرب اخلاق فحش اشتہارات کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں جس سے مخصوص ہیئر شیمپو کی پروڈکٹ کے ذریعے بالوں میں خشکی کو دور کرنے، گھنے و بڑے بالوں کی خواتین کی خواہش کو اُجاگر کیا جاتا ہے، ہمیں اشتہارات پر جو اعتراض ہے وہ خواتین کے زیب تن لباس اور مخرب اخلاق فحش حرکات پر ہے جو غیر ضروری طور پر دکھائی جاتی ہیں۔ چیئرمین پمرا مذکورہ اشتہارات کا ازخود جائزہ لیں اور قابل اعتراض زیبائش و حرکات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں قابل قبول بنانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔ اشتہارات تہذیب کے دائرے میں دکھانے چاہئیں اور فحش حرکات کی نمائش سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ امید ہے کہ ہماری معروضات پر غور کیا جائے گا اور اشتہارات میں شائستگی و مہذبانہ انداز اپنانے کی تلقین کی جائے گی۔
حبیب الرحمن، گلستان جوہر