کے الیکٹرک بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے

197

بجلی کے نرخوں میں 20 سے 100 فی صد اضافہ کی خبر کا بم ہم پر گرا۔ جب کہ لوڈشیڈنگ پورے عروج پر ہے، اس پر مستزاد گرمی اپنے عروج پر ہے۔ لیکن ہماری حکومت اور ارباب اختیار لگتا ہے اپنے ٹھنڈے ٹھنڈے کمروں میں سکون کی نیند سورہے ہیں اور عوام کے مسائل کی ان کو چنداں فکر نہیں ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین صاحب سے گزارش کرتی ہوں برائے کرم عوام پر یہ ظلم نہ ڈھائیں اور بجلی کے نرخ بڑھانے کا یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیں۔
فوزیہ سلطان، غوثیہ طارق
اسما ابراہیم، شمائلہ، زرین