غریب عوام پر کے الیکٹرک کا بم

185

بجلی کے نرخوں میں 20 سے 100 فی صد تک اضافے کی خبر غریب عوام پر بم کی ماند گری ہے، جس کا بوجھ غریب عوام اُٹھانے سے قاصر ہیں، حکام بالا بڑی بڑی ملیں، فیکٹریاں جن کے ذمے لاکھوں روپے کا بل واجب الادا ہوتا ہے ان کی نہ تو بجلی کاٹی جاتی ہے اور نہ ہی ان پر جرمانہ لگایا جاتا ہے۔ لیکن غریب عوام کا جتنی جلدی ہوسکتا ہے بل نہ دینے پر بجلی کاٹ دی جاتی ہے۔ اب آپ بتائیں کہ غریب عوام اپنا پیٹ بھرے، بچوں کو پڑھائیں، ان کا علاج کرائیں یا بجلی کا بل بھر کر باقی سب چیزوں کو نظر انداز کرے۔ میری اپیل ہے کہ اس اقدام کو فی الفور واپس لیا جائے۔
فرح، نارتھ کراچی