حکمرانوں کو اقتدار کے سوا کسی چیز کی فکر نہیں

167

پاکستان کے بیرونی قرضے 83 ارب سے بڑھ گئے ہیں اور اب اس قرضے کی ادائیگی کے لیے مزید 21 ارب ڈالر قرضے لیا جائے گا۔ حکمرانوں نے اس ملک کا کیا حال کردیا ہے، قرضے پہ قرضے لیے جارہے ہیں، عوام کو نئے نئے ٹیکسوں میں جکڑا جارہا ہے ملک معاشی لحاظ سے بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے لیکن نواز شریف، زرداری، اسحاق ڈار اور تمام وزرا کے اثاثے بڑھتے جارہے ہیں۔ پی آئی اے، اسٹیل ملز بدترین خسارے میں چل رہے ہیں لیکن نواز شریف کی اسٹیل ملز، وزیراعظم کی ائر لائن ترقی پہ ترقی کررہی ہیں، ملک کے تمام ادارے جو پہلے منافع میں جارہے تھے اب صرف خسارہ ان کا مقدر ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بھوک و افلاس کی چکی میں پسے جارہے ہیں لیکن حکمرانوں کو ان غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، اگر فکر ہے تو بس اپنے اقتدار کی کہ اس کو کیسے مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔
سیما رزقی