خفیہ ہاتھ جمہوری نظام تباہ کرنا چاہتا ہے‘ احسن اقبال

474

اسلام آ باد( مانیٹر نگ ڈ یسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ خفیہ ہاتھ ملک میں جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بار عوام اس روایت کو توڑ دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے فیس بک پیج پر جمہوری اور آمرانہ نظام کی تاریخ بتاتے ہوئے سوال کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں آزادی کے بعد جمہوری نظام کو ختم کرکے 1960ء میں مارشل لا لگایا گیا جس کے بعد 1970ء میں پھر جمہوریت،1980ء میں مارشل لا، 1990ء میں جمہوریت،2000ء میں مارشل لاء4 جبکہ 2010ء میں جمہوریت اب 2020 میں؟۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ جمہوریت اور مارشل لاء4 کے درمیان ہی گھومتی رہی ہے اور اب یہ طریقہ کار بنتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ خفیہ ہاتھ تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوریت کو پھر سے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال نے سوال کیا کہ کیا ملک اب جمہوری نظام کی تباہی کے اس طریقہ کار کو ختم کرنا چاہتا ہے یا اب بھی وہی روایت کو اپنایا جائے گا؟۔



احسن اقبال کا ملک کے لیے امید ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوائے چند ناکام سیاستدانوں،بکے ہوئے میڈیا اینکرز اور ریٹائرڈ افسران کے، عوام اس طریقے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اپنے مستقبل اور پاکستان کی ترقی پر سمجھوتا نہیں کرسکتے۔فیس بک پر ایک کمنٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کردار کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ضیا الحق کے مارشل لاء4 لگانے،بینظیر کو برطرف کیے جانے اور یوسف رضا گیلانی کو ہٹانے کی غلطی میں ہم سب ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم سب نے غلطیاں کیں،یہاں تک کہ پیپلز پارٹی نے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کی،اس لیے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے گئے لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔