پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ 3-0 سے فتح

127

سید پپرویز قیصر

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو36 رن سے ہراکر 3ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز 3-0 سے جیتی۔ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ دوسرا موقع تھا جب پاکستان نے 3ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں تمام میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ اسسیریز کے پہلے 2 میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے جبکہ آخری میچ کیلئے سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئی۔
سری لنکا کی ٹیم لگ بھگ 8 سال کے بعد پاکستان آئی تھی۔ اس نے پاکستان کا آخری دورہ مارچ2009 میں کیا تھا۔تب بھی لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا دوسراٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔ اس ٹیسٹمیں 2 دن کا کھیل ہوا تھا۔ تیسرے دن سری لنکا کی بس پر ہوٹل سے اسٹیڈیم آتے ہوئے حملہ ہوا جس کے بعد یہٹیسٹ رد کردیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ آئی سی سی کی عالمی الیون نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور3 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کھیلی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈٖ کی درخواست پر سری لنکا متحدہ عرب امارات کے دورے پر آخری میچ لاہور میں کھیلنے پر رضامند ہوگئی تھی۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز5-0 سے جیتنے کے بعد پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ 7 وکٹ سے جیتا تھا۔ 26 اکتوبر کو ابو ظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا سے بلے بازی کرائی تھی۔ سری لنکا کے تمام کھلاڑی 18.3 اوور میں102 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے17.2 اوور میں3 وکٹ پر 103رن بناکر میچ 7 وکٹ سے جیتا تھا۔



اگلے دن اسی میدان پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کامیابی تو حاصل کی مگر 2 وکٹ سے۔ سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں 9 وکٹ پر124 رن بنائے تھے ۔ پاکستان نے19.5 اوور میں8 وکٹ پر125 رن بناکر میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں 3وکٹ پر 180 رن بنائے تھے۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوور میں 9وکٹ پر144 رن بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ رعرب امارات میں ستمبر2016 میں کھیلی گئی 3ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں تمام میچ جیتے تھے۔دوبئی میں23 ستمبرمیں ہوئے پہلے میچ میں پاکستاں ن نے9وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔اگلے دن پاکستان نے دوسرا میچ16 رن سے جیتا تھا۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ابوظبی میں 27 ستمبر کو کھیلا گیا تھا، پاکستان نے8 وکٹ سے جیتا تھا۔
پاکستان کے علاوہ افغانستان دوسری ٹیم ہے جس نے 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں تمام میچ جیتے۔اس نے ایسا متحدہ عرب امارات کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 2016-1میں کھیلی گئی سیریز میں کرنے کے بعد آئر لینڈ کے خلاف اسی سیزن میں بھارت میں کیا تھا۔